مادھوری دکشت کے ساتھ یہ کام کرنے کا بہت مزہ آتا ہے، اب دوبارہ کرنا چاہوں گا!

مادھوری دکشت کے ساتھ یہ کام کرنے کا بہت مزہ آتا ہے، اب دوبارہ کرنا چاہوں گا!

انیل اور مادھوری دکشت کی جوڑی ایک زمانے میں بہت پسند کی جاتی تھی. جس فلم میں بھی ان دونوں نے کام کیا، اس فلم نے کروڑوں کی کمائی کی. حال ہی میں انیل کپور ان اپنے بیان میں مادھوری کا ذکر کیا اور کہا کے مجھے مادھوری کے ساتھ یہ کام کر کے بہت مزہ آئیگا اور میں بہت پر جوش ہوں. تفصیل پڑھیں

بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے کہا کہ وہ اداکارہ مادھوری کیساتھ فلم ٹوٹل دھمال میں کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ 17 سال کے طویل عرصے کے بعد ٹوٹل دھمال میں دوبارہ ایکساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ اس سلسلے میں انیل کپور کا کہنا ہے کہ میں فلم میں مادھوری ڈکشٹ کیساتھ کام کرنے کیلئے بہت خوش اور پرجوش ہوں، ہم نے ماضی میں بھی بہت سی فلمیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا لوگوں نے ہمیشہ ہماری جوڑی کو پسند کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم دوبارہ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور وہی جادو بکھیرنے میں کامیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، رتیش دیش مکھ اور جاوید جعفری بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایات اندرا کمار دیں گے۔

Leave a Reply