سابق مس ورلڈ سشمیتا سین اب کیسے دکھتی ہے

سابق مس ورلڈ سشمیتا سین اب کیسے دکھتی ہے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماضی کی بالی ووڈ  کی ممتاز اداکارہ فلموں سے تو دور  ہوچکی ہیں لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے وہ اپنے پسند کرنے والوں  سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔ بلکہ انہوں نے  سوشل میڈیا  کے ذریعے مداحوں کو فٹنس ٹپس دینا شروع کردی ہیں، حال ہی میں سشمیتا سین کی سوشل میڈیا پر نظر آنےی والی تصاویر بزبان حال کہ رہی ہے کہ وہ 42 سال کی عمر میں بھی مس یونیورس ہیں۔

دپیکا پڈکون ، کترینہ کیف، شلپا شیٹھی اور عالیہ بھٹ کی  حکمرانی ختم کرنے کیلئے سشمیتا سین نے دھواں دھار انٹری دی ہے ۔

 

سابق مس یونیورس نے گزشتہ دنوں اپنی 42 ویں سالگرہ منائی تو اس موقع پر بھی انہوں نے اپنی فٹنس ویڈیو شیئر کی اور اب بھی وہ مختلف قسم کی ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو جسمانی صحت کے حوالے سے تحریک دیتی رہتی ہیں۔

سشمیتا سین نے ابھی تک شادی نہیں کی بلکہ انہوں  نے 2 بچیاں گود لی   ہیں جن کے ساتھ وہ   خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ کئی سالوں سے فلموں سے بھی کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے۔

 

Leave a Reply