دپیکا نے ایسے کپڑے پہنے کہ مداحوں کا رش لگ گیا

دپیکا نے ایسے کپڑے پہنے کہ مداحوں کا رش لگ گیا

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک معروف اداکارہ  ہے وہ جہاں بھی جاتی ہیں ان کے مداحوں کا رش لگ جاتاہے اور ہر کوئی انہیں دیکھنے کے لئے بے چین رہتا ہے ۔  تاہم اب ان کی  پولیس جیب کے بونٹ پر ٹریفک پولیس کی وردی میں بازار میں بیٹھے ہونے کی تصویر گردش کر رہی  ہے

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار کے روپ میں گاڑی پر بیٹھی آرام کرتی دپیکا پڈوکون کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، تصویر میں وہ آنکھوں پر کالا چشمہ لگائے ٹریفک پولیس اہلکار کی وردی پہنے پولیس جیپ پر بیٹھی آرام کر رہی ہے ۔لوگوں کا گمان  ہے کہ یہ نیا  لک  شاید دپیکا کی اگلی فلم کا ہے اور وہ اپنی آنے والی فلم میں ٹریفک پولیس اہلکارکا کردار ادا کریں گی تو یہ بالکل غلط ہے۔یہ تصاویرنئے اشتہار کی ہیں تاہم ان کے پرستاروں کو دپیکا کا دبنگ پولیس اہلکار کا روپ بے حد پسند آرہا ہے

واضح رہے کہ اس وقت فلم ”پدماوتی“کے تنازعے سے بڑا کوئی  نہیں، جس کی وجہ سے انہیں دھمکیاں مل رہ ہے

Leave a Reply