اب سب کچھ ہوگا ڈنڈے کے زور پر ۔ اقرا الحسن کا صبر ختم

اب سب کچھ ہوگا ڈنڈے کے زور پر ۔ اقرا الحسن کا صبر ختم

اقرار الحسن اپنے شو  کے لئے بہت مشہور جس میں وہ پاکستان میں مجرموں اور معاشرے میں پائے جانے والے ناسور کو لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں حال ہی میں انہوں نے کراچی میں وال چاکنگ کے حوالے سے ایک مہم شروع کر رکھی ہے، اس مہم کے دوران انہوں نے شہر قائد کے باسیوں ساتھ مل کر کئی دیواروں کو ان اشتہارات سے پاک کردیا ہے، اب انہوں نے اپنی مہم کو مزید بہتر بنانے کے لئے 25دسمبر کو اسلامیہ کالج کے سامنے دیواروں کی صفائی کرنے کا اعلان کردیا ہے  لیکن اس بار کراچی انتظامیہ ان  کے آڑے آرہی ہے

 

سید اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ میں نے شہر قائد کے لوگوں اور سر عام کی ٹیم سے اپیل کی تھی کہ آئیں ہم اپنے طور پر مل کر اپنے شہر کو صاف کرتے ہیں۔ایک ایسے ملک کے اندر جہاں کوئی بھی فرد اپنی طاقت کے زور پر آکر بیٹھ جاتا ہے اور اپنے مطالبات منوا کر اٹھتا ہے، وہاں جہاں آپ غلیلوں کے ساتھ آئیں، جہاں آپ ہتھیاروں کے ساتھ آئیں، جہاں آپ آنسو گیس کے شیل لے کر آئیں، ریاست کو بالکل مفلوج کرکے رکھ دیں ، آپ کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ اس ملک کے اندر ، اس شہر کے اندر ایک چھوٹا سا کام کرنے کے لئے آپ اجازت لینے کی خاطر ذلیل ہو رہے ہیں۔ ہم سب سے پہلے کمشنر آفس گئے ، انہوں نے ہمیں ڈپٹی کمشنر کے پاس بھیج دیا جبکہ ڈی سی نے ایک خط تھما کر ہمیں ایس ایس پی کے پاس بھیج دیا لیکن انہوں نے ہمیں یہ کام کرنے کی اجازت نہیں دی۔

Leave a Reply