امیتابھ بچن کے ٹویٹ نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا

امیتابھ بچن کے ٹویٹ نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا

امیتابھ اور سری دیوی کی جوڑی کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا تھا ۔ ان کی مشہور ٓفلم خدا گواہ نے بے حد شہرت سمیٹی ۔ اس کے علاوہ یہ دونو ں اچھے دوست بھی  تھے اور اکثر ان کی ملاقاتیں ہوتی رہتی تھی ۔ ان کی موت سے کچھ دیر پہلے امیتابھ نے ایک ٹیویٹ کی جس میں انہوں نے کہا ۔ ” آج عجیب سی گبھراہٹ ہو رہی ہے ” اور اس کے گھنٹے بعد سری دیوی کی موت کی خبر سامنے آگئی۔

سری دیوی ہفتے کے روز ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی کے جمیرا ایمرٹس ٹاور ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں کہ اچانک بے ہوش ہو کر باتھ روم کے ٹب میں میں گر گئیں جس کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ چکی تھیں۔

 

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی فرانزک رپورٹ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے جس میں ان کی موت کی وجہ حادثاتی قرار دی گئی ہے۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق سری دیوی کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ بے ہوش ہو کر باتھ روم کے ٹب میں گر گئیں اور اسی سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سری دیوی کو یہ حادثہ شراب کی زیادتی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

 

Leave a Reply