ہوٹل میں سری دیوی کے ساتھ آخری 15 منٹ میں کیا ہوا؟ کمرے میں لگے کیمرے کی ویڈیو دیکھیں۔۔۔

ہوٹل میں سری دیوی کے ساتھ آخری 15 منٹ میں کیا ہوا؟ کمرے میں لگے کیمرے کی ویڈیو دیکھیں۔۔۔

ہوٹل میں سری دیوی کے ساتھ آخری 15 منٹ میں کیا ہوا؟ کمرے میں لگے کیمرے کی ویڈیو دیکھیں۔۔۔
ہوٹل میں سری دیوی کے ساتھ آخری 15 منٹ میں کیا ہوا؟ کمرے میں لگے کیمرے کی ویڈیو دیکھیں ہوٹل میں سری دیوی کے ساتھ آخری 15 منٹ میں کیا ہوا؟ کمرے میں لگے کیمرے کی ویڈیو دیکھیں بولی وڈ کی ’ہوا ہوائی گرل‘ سری دیوی کی 24 فروری کو ہونے والی اچانک موت سے نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری بلکہ دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں مداح غمزدہ ہیںا

اٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سری دیوی کی زندگی کی آخری 15 منٹ کی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ کی موت باتھ روم میں نہانے کے دوران ’باتھ ٹب‘ میں ہی ہوئی۔ بونی کپور سے سری دیوی نے 1996 میں شادی کی تھی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سری دیوی دبئی میں بونی کپور کے بڑے بھتیجے موہت مرواہ کی شادی کی تقریب میں شوہر اور چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ گئی تھیں، تاہم شادی ختم ہونے کے بعد ان کے شوہر واپس ممبئی آگئے تھے، تاہم وہ 24 فروری کو دوبارہ دبئی واپس آئے۔ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ دبئی واپس آنے کے بعد بونی کپور اہلیہ سری دیوی سے ملنے کے لیے ایمیریٹس ٹاور ہوٹل گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بونی کپور اپنی اہلیہ کو سرپرائز دینا چاہتے تھے، اور ہندوستان سے واپس آتے ہی دونوں نے رات کا کھانا باہر جاکر کھانے کا پروگرام بنایا۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ سری دیوی نے تیار ہونے کے لیے شوہر سے 15 منٹ مانگے، اور وہ نہانے کے لیے باتھ روم چلی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق جب سری دیوی نے باتھ روم سے باہر آنے میں زیادہ وقت لیا تو بونی کپور نے دروازہ کھٹکھٹا کر انہیں باہر آنے کے لیے کہا، مگر اندر سے کوئی آواز نہ آئی، جس پر فلم پروڈیوسر نے کسی طرح باتھ روم کا دروازہ خود کھولا اور اہلیہ کو پانی سے بھرے باتھ ٹپ میں بے جان دیکھ کر حیران رہ گئے۔
ا
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سری دیوی کو کبھی بھی دل کے امراض کی شکایت نہیں رہی۔ دوسری جانب سری دیوی کی میت کو لانے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں، خیال کیا جا رہا ہے کہ 26 فروری کی شام تک ان کی لاش کو ممبئی لایا جائے گا۔ اگرچہ دبئی پولیس نے سری دیوی کی لاش کا طبی معائنہ 25 فروری کو ہو مکمل کرلیا تھا، تاہم لیبارٹری کی رپورٹس موصول نہ ہونے کی وجہ سے ان کی میت ورثاء کے حوالے نہیں کی گئی۔ امکان ہے کہ آج کسی وقت بھی لیبارٹری رپورٹس موصول ہونے کے بعد سری دیوی کی لاش کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا، جس کے فورا بعد ان کی میت ممبئی لائی جائے گی۔

Leave a Reply