جیکی شورف نے انیل کپور کو ایک ہی دفعہ میں کئی تھپڑ مار دئے

جیکی شورف نے انیل کپور کو ایک ہی دفعہ میں کئی تھپڑ مار دئے

فلمی اداکاروں کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی بھی  فلمی سین کو اس طرح بنایا جائے کہ وہ حقیقت کے بہت قریب ہو اس کے لئے اداکار کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اور اس کا ہمیں اکثر سامنا رہتا ہے جیسے حال میں عامر خان کی فلم میں انہوں نے کردار کے مطابق اپنا وزن پہلے خوب بڑھایا اور اس کے بعد باڈی بلڈر کی طرح

کستری جسم بنایا جو کہ فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق تھا ۔ ایسے ہی جیکی شروف نے اپنا ایک واقعہ سنایا کہ وہ اور انیل کپور ایک فلم میں کام کر رہےتھے  انہوں نے 1989 میں بننے والی فلم  ’پرندہ‘ کی شوٹنگ کے دوران انیل کپور کو 17 بار تھپڑ مارے۔جیکی شروف نے مزید انکشاف کیا کہ فلم پرندہ کی شوٹنگ کے

 

دوران اگرچہ انیل کپور کو تھپڑ مارنے والا سین ہدایت کار ونود چوپڑا کی جانب سے منظور کردیا گیا تھا لیکن انیل کپور کی خواہش تھی کہ سین ہر طرح سے حقیقی لگے اس لئے انیل کپور بار بار تھپڑ کا سین ری ٹیک کراتے

یاد رہے کہ ان دنوں کی جوڑی بہت مشہور رہی اور اس کے ساتھ ان دونوں اداکاروں نے بہت سی ہٹ فلمیں دیں جن میں رام لکھن سب سے زیادہ مشہور ہوئی اور باکس آفس پر خوب کمائی کی ۔، انیل کپور نے اس فلم میں 17 بار تھپڑ اس لئے کھائے تا کہ فلم کا منظر حقیقی نظر آئے جس کی بعد ان  کے گال بھی ٹماٹر کی مانند سرخ ہوگئے

Leave a Reply