بالی ووڈ کے نامور اداکار ویوک اوبرائے مکمل طور پر بدل گئے ہیں اب ان کا پہچاننا بھی مشکل ہوگیا ہے

بالی ووڈ کے نامور اداکار ویوک اوبرائے مکمل طور پر بدل گئے ہیں اب ان کا پہچاننا بھی مشکل ہوگیا ہے

نامور معاون اداکار سریش اوبرائے کے گھر جنم لینے والے ویوک نے فلمی کیریئر کا آغازہدایتکار رام گوپال ورما کی فلم کمپنی سے کیا، ا نہیں پہلی ہی فلم میں بہترین اداکاری پر فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کی ہٹ فلموں میں رم ، ساتھیا، مستی، اوم، کارا، قربان، ضلع غازی آباد، گرینڈ مستی اور کرش تھری شامل ہیں۔ویوک آجکل فلم انڈسٹری سے تھوڑے دور ہیں۔

بالی وڈ اداکار ویوک اوبرائے نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2002 میں انڈرورلڈ مافیا پر بننے والی فلم’’کمپنی‘‘ سے کیا جس سے انہوں نے خوب شہرت حاصل کی جب کہ متعدد فلموں میں مختلف کردار نبھانے کے باوجود ویوک اوبرائے منفی کردار میں ہی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اداکار سلمان خان کیساتھ جھگڑوں کی وجہ سے بھی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہےویوک ابروئے کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں ان کی جسامت بھی بڑھ گئی ہے اور بال بھی اوپر کی طرف سے خاصے غائب ہوگئے ہیں

Leave a Reply