خاتون ماڈل نے اپنی عزت بچانے کے لئے چٹھی منزل سے چھلانگ لگا دی

خاتون ماڈل نے اپنی عزت بچانے کے لئے چٹھی منزل سے چھلانگ لگا دی

دبئی میں ایک ماڈل نے اپنے عزت بچانے کے لئے عمارت کی 6ویں منزل سے چھلانگ لگائی جس سے اس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کیا ۔ ماڈل کا کہنا تھا کہ کاروباری سلسلہ میں میٹنگ جاری تھی کہ اس آدمی کی نیت خراب ہوئی اور اس نے میری عزت لوٹنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے میں باہر کود گئی ۔ جب کہ اس آدمی کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے اس کی جان لینے کی کوشش کی ہے ۔ جس پر پولیس نے ماڈل کو گرفتار کر لیا


کاروباری شخص کی رپورٹ پر پولیس نے ہسپتال کے بستر پر پڑی ایکیترینا کو گرفتار کر لیا۔ اب وہ ہسپتال میں گرفتاری کی حالت میں موجود ہے اور اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف ایکیترینا کی والدہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ”ملزم نے جب میری بیٹی پر حملہ کیا تو اس کے ہاتھ میں چاقو تھا، اس نے آتے ہی میری بیٹی

کی گردن پر چاقو رکھ دیا۔ وہ اسے جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنا چاہتا تھا تاہم میری بیٹی نے موقع پا کر اپنی جان بچانے کے لیے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔میری بیٹی چلنے سے بھی معذور ہو گئی ہے اور الٹا اسی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق یہ غیرمصدقہ اطلاعات بھی ہیں کہ ایکیترینا دبئی میں

جسم فروشی کا دھندہ کرتی تھی تاہم اس کی والدہ کی طرف سے اس کی تردید کر دی گئی ہے۔پولیس نے مقدمہ دونوں کے خلاف درج کیا اور مزید تفصیلات کے لئے ہوٹل کا رخ کیا اور وہاں سے معلومات لی ۔

Leave a Reply