یہ بولڈ اداکارہ مودی کی بیٹی ہے

یہ بولڈ اداکارہ مودی کی بیٹی ہے

بھارت کی بے باک اداکارہ ایوانی مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی میرے والد ہیں ۔ہدایتکار مدھور بھنڈارکر کی فلم کلینڈر گرل میں جلوہ

گر ہونے والی ایوانی مودی نے انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا ۔ ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جب ایوانی سے پوچھا گیا کہ ان کے والد کون ہیں تو انہوں نے بتایاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی میرے والد ہیں ۔ادکارہ نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے اب

ایک برینڈ بن گئی ہیں ۔ ر پورٹ کے مطابق جب ایوانی مودی کو پہلی تامل فلم ملی تھی تو اس موقع پر نریندر مودی نے انہیں ایک خط لکھ کر مبارکباد بھی دی تھی ۔

گجراتی ماڈل اور اداکارہ ایوانی مودی نے متعدد ساوتھ انڈین فلموں میں کام کیا ۔انہیں بہت زیادہ تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا جب ایک مصنف نے کہا تھا کہ ایوانی کو ایکٹنگ کی اے بی سی کا بھی نہیں پتا ہے۔

Leave a Reply