انوشے عباسی اپنے لباس کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں

انوشے عباسی اپنے لباس کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں

انوشے پاکستان کی معروف اداکارہ ہے شاید آپ کے علم میں یہ بات نہ ہو کہ اس کے بھائی اور بہن بھی اس فیلڈ میں کام کر رہے ہین جو کہ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی ہے ۔ انہوں نے بھی اپنی کارکردگی سے پاکستان بھر میں مداح بنائے ہیں ۔ باقی فلم سٹارز کی طرح اپنے مداحوں سے جڑا رہنے کے لئے یہ بھی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہوتی ہے ۔ اور ان کو بھی کبھی کبھار شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کی وجہ اکثر ان کا لباس ہوتا ہے۔
تمام ہی اداکارائیں سوشل میڈیا پر خوب سرگرم رہتی ہیں اور ویڈیوز و تصاویر وغیرہ پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس پر اکثر انہیں لباس کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اور آپ کو یہ جان کر شائد حیرت نہ ہو کہ اس تنقید کا تازہ ترین نشانہ بننے والی اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ انوشے عباسی ہی ہیں جو ’ہم شو کیس فیشن سو‘ میں ایسا لباس پر پہن کر آ گئیں کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے اور وہ کچھ کہہ دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔


اس پر ایک صارف نے لکھا کہ افسوس ہے آپ کے ننگے لباس اور سوچ پر

بٹ نامی صارف نے لکھا ”برائے مہربانی برا مت مانئے گا آپ شلوار قمیص میں بہت پیاری لگتی ہیں لیکن معاف کیجئے گا کہ ایسی ڈریسنگ مجھے پسند نہیں ہے“

بٹ نامی صارف نے ہی ایک اور کمنٹ میں لکھا ”اچھی تو لگ رہی ہو آپ پر آج آپ کی ڈریسنگ اچھی نہیں لگی۔ بہت شوخ ہے اور یہ ہماری ثقافت نہیں ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی ہم کیوں انڈیا کا یا کسی اور ملک کا مقابلہ کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی ثقافت کی ترویج کرنی چاہئے۔ آج کل گانوں اور فلموں میں آئٹم سانگز میں اتنی بری ڈریسنگ کرتی ہیں جیسے پاکستان میں نہیں کسی دوسرے ملک میں ہوں اور جب بات کریں تو کہتی ہیں چھوٹی سوچ ہے دنیا کی۔ بہت آگے جا چکے ہیں وہ، آپ کچھ ایسا کریں کہ وہ ہماری ثقافت اپنائیں نہ کہ ہم ان کی ثقافت کو اپنائیں، پھر کہتی ہیں کہ ہمیں پاکستان سے پیار ہے“

ثناءنے لکھا ”فل ٹائم بے حیائی۔ ان سے کوئی پوچھتا بھی نہیں ہے کہ یہ سب کیا ہے۔ تم کیا کری رہی ہو سب کی سب، لعنت ہو تم سب پر۔ کاسمیٹک سرجری کروا کروا کر کھسرے بنی ہوئی ہیں، ایمان سے بتاﺅ، کیا یہ لڑکی ایسے اچھی لگ رہی ہے؟“

Leave a Reply