پاکستانی ملکہ حسن کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ برپاہوگیا

پاکستانی ملکہ حسن کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ برپاہوگیا

مقابلہ حسن پاکستان میں ایک بدنام تقریب کی حیثیت رکھتا ہے اور اکثر اوقات پاکستانی لڑکیاں اس میں جانے سے قطراتی ہیں کسی بھی قسم کے عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان سے کوئی لڑکی ملک کی نمائندگی کے لئے شرکت نہیں کرتی لیکن بیرون ملک مقیم بعض پاکستانی نژاد لڑکیاں ضرور ان مقابلوں میں چلی جاتی ہیں۔ مس ارتھ پاکستان 2017ءرامینہ اشفاق بھی ایک ایسی ہی مثال ہیں۔

ویب سائٹ ’بیوٹی پیجنٹس‘ کے مطابق رامینہ سوشل میڈیا اور خصوصاً ویب سائٹ انسٹاگرام پر بہت مقبول ہیں۔ وہ خوبصورت اور دلکش ہیں اور انسٹاگرام پر ان کی تصاویر منفرد اور بولڈ انداز کی وجہ سے مقبولیت رکھتی ہیں۔ان میں سے اکثر تصاویر میں رامینہ نے مغربی طرز کے ملبوسات زیب تن کررکھے ہیں اور کچھ تو ایسے ہیں جنہیں پاکستان میں پہننا تو درکنار دیکھنا بھی کوئی گوارہ نہیں کرسکتا۔اس لڑکی کی نیم برہنہ ماڈلنگ کو بیرون ملک خاصی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ اکثر تصاویر خوبصورت مقامات،

خصوصاً ساحلوں پر بنائی گئی ہیں جن میں وہ انتہائی مختصر لباس پہنے نظر آتی ہیں۔ایسی تصاویر بنوا کر اس حسینہ نے بیرون ملک تو بہت شہرت پائی ہے تاہم پاکستان شائقین یقیناً ایسی بے باکی پر کوئی اچھی رائے قائم نہیں کر پائیں گے۔نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے

Leave a Reply