ریس میں شریک اونٹنی کی عجیب حرکت سب تماش بین پریشان

ریس میں شریک اونٹنی کی عجیب حرکت سب تماش بین پریشان

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی انسان کے لئے ممکن نہیں کہ جیتا ہوا مقابلہ چھوڑ کر اپنے پیاروں کے پٌاس چلا جائے لیکن سعودی عرب میں ایک  اونٹنی نے دوران رس کچھ ایسا ہی کیا ۔

تفصیلات کے مطابق دوران ریس ایک اونٹنی جس کا نمبر 104 تھا وہ ریس میں سب سے آگے بھاگ رہی تھی اور قوی امید تھی کہ وہ یہ مقابلہ جیت جائے گی ۔ لیکن  اگلے ہی لمحے سب نے دیکھا کہ وہ اونٹنی ریس ٹریک سے ہٹ کر گاڑی کی طرف بھاگنے لگی ۔ پھر  سب نے دیکھا کہ وہ ایک ننھے اونٹ کو پیار کر رہی تھی جو گاڑی سے سر باہر نکالے اس کا منتظر تھا۔ بعد میں پتا چلا کہ یہ اس اونٹنی کا بچہ تھا جو چند دن پہلے ہی پیدا ہوا تھا۔

کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول کی رسیونگ و ڈلیوری کمیٹی کے چیئرمین عبدالعزیز القحبانی نے بتایا کہ یہ اونٹنی مقابلے کے لئے آئی تو اس کے رحم دل مالک صالح محمد نے بچہ  ساتھ بھجوا دیا کیونکہ وہ اتنے چھوٹے بچے کو ماں سے دور نہیں رکھنا چاہتے تھے۔ بچے کو حفاظت کے نقطہ نظر سے ایک پک اپ ٹرک میں رکھا گیا تھا جو ریس کی جگہ سے کچھ فاصلے پر کھڑا تھا۔ ریس اپنے اپنے اختتام پر تھی کہ سب سے آگے دوڑنے والی اونٹنی نے اچانک اپنا رخ موڑ لیا اور پک اپ ٹرک کے پاس جا پہنچی۔ اور اپنے بچے کو پیار کرنے لگی ۔ شائقین کے مطابق ایسے مناظر کبھی دیکھنے کو ملتے ہیں

Leave a Reply