بھابھی ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے بارے میں کیا بات کہہ ڈالی؟

بھابھی ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے بارے میں کیا بات کہہ ڈالی؟

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا آج کل اپنے شوہر اور پاکستانی بلےباز شعیب ملک کو سپورٹ کرنے اور پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کیلیے دبئی آئی ہوئی ہیں. حال ہی میں انٹرویو دیتے هوئے، ثانیہ نے اپنے اور شعیب کی فٹنس پر سے پردہ اٹھایا اور بتایا کے دونوں میاں بیوی کیسے اپنی غذاء اور صحت پر توجہ دیتے ہیں.

ثانیہ مرزا اس دوران کافی پرجوش اور مذاق کے موڈ میں بھی نظر آئی اور اپنی حس مزاح کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ”چونکہ شعیب ملک مجھ سے عمر میں بڑے ہیں تو ان کو اپنے آپ کو فٹ رکھنے کیلئے زیادہ محنت کی ضرورت پڑتی ہے“۔

اہلیہ شعیب ملک نے مزید کہا کہ ایک ایتھلیٹ ہونے کے ناطے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ لمبے عرصے تک میدان میں رہیں تو پھر آپ کو اپنی فٹنس کا بہت زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے جبکہ شعیب بھی اپنی فٹنس اور غذا کا بہت خیال رکھتے ہیں ۔بھارتی سٹار نے کہا کہ فی الحال وہ ٹینس سے دور ہیں اور بحالی نو کے عمل سے گزر رہی ہیں ۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ ملتان سلطانز ایک میچ ہار گئے تو بھی اگلے میچ میں بھرپور تیاری سے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کم بیک کریں۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا پی ایس ایل کے گزشتہ دو سیزن میں بھی شعیب ملک اور ان کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے سٹیڈیم آتی رہی ہیں تاہم اس سے قبل شعیب ملک کراچی کنگز کا حصہ تھے اور اب وہ ملتان سلطانز کی قیادت کررہے ہیں ۔

15 نومبر 1986 کو پیدا ہونے والی ثانیہ مراز ٹینس کی ایک بھارتی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 2003 سے ٹینس کیرئر شروع کیا اور 2004 میں انہیں بھارتی حکومت نے ارجنا اعزاز سے نوازا۔

Leave a Reply