”تمہارا جواب نہیں پٹھان، 37 سال کے ہی ہو ناں۔۔۔“ مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملنے پر رمیز راجہ نے آفریدی کو ’چھیڑا‘ تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بوم بوم آفریدی اگرچہ 37 سال کے ہو چکے ہیں لیکن اب بھی نوجوانوں سے زیادہ فٹ نظر آتے ہیں اور پھرتیلی فیلڈنگ سے سب کو حیران کر دیتے ہیں۔

رمیز راجہ بھی اس بات پر حیران تھے جس کا اظہار انہوں نے شاہد آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور شاہد آفریدی کو عمر کے حوالے سے ”چھیڑا“ تو انہوں نے بھی چبلا سا جواب دے ڈالا۔
رمیز راجہ نے شاہد آفریدی سے کہا کہ ”پٹھان! تمہارا جواب نہیں ہے، واقعی 37 سال کے ہو ناں؟“ اس پر شاہد آفریدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”عمر تو بالکل ٹھیک ہے۔۔۔ بات انجوائے کی ہے ، کرکٹ کو انجوائے کر رہا ہوں اور بہت مزہ آ رہا ہے۔ کسی بھی لیگ میں جائیں تو دباﺅ ہوتا ہی ہے اور میری تو اب جتنی بھی کرکٹ باقی ہے، وہ میرے مداحوں اور فاﺅنڈیشن کیلئے ہے۔ “

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ”جتنی بھی کرکٹ اٹھا کر دیکھیں تو فیلڈنگ ہی میچ جتواتی ہے۔ ہمارے پاس بہت سارے اچھے فیلڈرز ہیں جبکہ مکی آرتھر بھی یہی بات کرتے ہیں کہ فیلڈنگ ہی آپ کو میچ جتوائے گی۔ روی بوپارا کی بی پی ایل سے بڑی اچھی فارم ہے، کاﺅنٹی سیزن اس کا بہت اچھا ہے اور وہ کافی فارم میں ہے اس لئے وہ کراچی کنگز کی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے۔“ رمیز راجہ نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں آپ کو آج 30 واں ایوارڈ ملا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ بس دعا کریں کہ ملتے رہیں۔

شئر ضرور کریں

Leave a Reply