”پی ایس ایل کے دوران سٹیڈیم کی خالی سیٹیں دیکھ کر شاہد آفریدی سے برداشت نہ ہوا “ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

پاکستان سپر لیگ سیز ن 3 دبئی میں زور و شور سے جاری ہے جس کی افتتاحی تقریب اور ابتدائی میچ میں تو ریکارڈ توڑ شائقین کرکٹ نے شرکت کی لیکن اب یہ جوش مدھم ہوتا ہو انظر آرہاہے جس کے باعث شائد پی سی بی بھی کچھ پریشان نظر آ رہاہے جبکہ ٹویٹر پر بھی خالی سٹیڈیم کی تصاویر شیئر کی جانے کا سلسلہ جاری ہے جس پر اب شاہد آفریدی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے شارجہ میں موجود کرکٹ شائقین سے اپیل کر دی ہے ۔

جی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ شائقین سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ سٹیڈیم کا رخ کریں اورکرکٹ سے لطف اندوز ہوں ۔ان کا کہناتھاکہ اس حوالے سے پہلے دو سیزنز اچھے رہے لیکن اس مرتبہ شائقین کی دلچسپی کچھ کم ہے۔ ٹورنامنٹ کی تھوڑی اور مارکیٹنگ ہونی چاہیے اور اسٹیڈیمز میں شائقین کو مدعو کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ شارجہ کے میچز سے شائقین اسٹیڈیم کا رخ کریں گے اور فائنل تک آتے رہیں گے۔

لالہ کے لیے شئیر بنتا ہے

Leave a Reply